عمران خان کو خطرہ ہے تو عدالتی تحقیقاتی کمیشن بنانے پر تیار ہیں، وفاقی وزیرداخلہ

299
شانگلہ والا خادم پاکستان اور بنی گالہ والا سیاسی شیطان ہے ، رانا ثناء اللہ کا شیخ رشید کو جواب

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء  اللہ نے پیش کش کی ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تو تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کے لیے تیار ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس جان کوممکنہ خطرے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت ہے تواسے فوری طورپروزارت داخلہ سے شئیرکریں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کے لئے تیارہے، اپنی سیکورٹی کو سیاسی پراپیگنڈے کے طوپر پیش نہ کریں،  عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کابیانیہ بنارہے ہیں۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اگرعمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس بیانیے کو بھی ایک پولیٹیکل اسٹنٹ ہی تصور کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران نیازی چاہیں تو جان کے خطرے سے متعلق جوڈیشل کمیشن قائم کرسکتے ہیں جو ان کے فراہم کردہ شواہد اورمعلومات کا جائزہ لے کرآزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایک سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل اسٹنٹ کے طور پر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور خطرے کا باعث ہوسکتا ہے۔