اوگرا کا ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 

674
LNG prices

اسلام آبا د:اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔ اوگرا کی جانب  سے  مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2152 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے ۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 6.8772 ڈالر فی یونٹ اضافہ  کیا گیا ہے ۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21.8317 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے ۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 23.7873 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔ سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 15.6165 ڈالر فی یونٹ تھی۔ سوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 16.9101 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔