پائما کا کے سی سی آئی کی ’’مائی کراچی ‘‘ نمائش کے شاندار انعقاد کا خیرمقدم 

533

کراچی:پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے چیئرمین ثاقب نسیم اور وائس چیئرمین سندھ بلوچستان ریجن محمد جنید تیلی، محمدعثمان، خورشیدشیخ، اسلم موتن، خرم بھرارا، حنیف لاکھانی، ثاقب گڈلک، دانش حنیف،عدنان ریاض،میڈیا کوآرڈینٹر پائما فرحان اشرفی نے

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ’’ مائی کراچی ‘‘ نمائش کے کامیابی کے ساتھ انعقاد پر بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا، وائس چیئرمینز طاہر خالق، ہارون فاروقی ، انجم نثار، جاوید بلوانی ، سیکریٹری جنرل اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی محمد ادریس، سینئر نائب صدر عبدالرحمان نقی، نائب صدر قاضی زاہد حسین اورمنیجنگ کمیٹی کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ

کراچی چیمبر نے پاکستان بالخصوص کراچی جو پاکستان کا کاروباری و مالیاتی مرکز ہے اس شہر کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں ہمیشہ انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔پائما کے رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی چیمبر نے ایک ایسے وقت میں اس میگا اور اہم نمائش کا انعقاد کیا

جب مغربی میٖڈیا نے پاکستان کے بارے میں غلط تاثر دینے کی کوشش کی اور اس وقت کے صدر اور چیئرمین بی ایم جی مرحوم سراج قاسم تیلی نے پاکستان خصوصاً کراچی کے بارے میں غلط تاثر کو ختم کرنے اور دنیا بھرمیں سافٹ امیج پہچانے کے لیے ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش کے انعقاد کا فیصلہ کیا

جو آج پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ بن گیا ہے جہاں دوست ملکوں، غیر ملکی سفارتکاروں، تاجروصنعتکاروں اور کراچی کی عوام کی نمائش میں بھرپور شرکت کرتے ہیں اور دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان اور اس کا دل کراچی پرامن اور تجارت و سرمایہ کاری دوست شہر ہے جہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول میں مشترکہ شراکت داری اور منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔