تین سیکنڈ میں 100 کلومیٹر کی رفتار سے دوڑنے والی الیکٹرک گاڑی متعارف

723
electric vehicle

بیجنگ : چینی کمپنی لیپ موٹر نے بجلی پر چلنے والی گاڑی سی 01 متعارف کرائی ہے جو محض 3 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سی 01 نامی الیکٹرک گاڑی  کو متعارف کرانے کا مقصد چین میں ٹیسلا کے ماڈل ایس کو ٹکر دینا ہے۔لیپ موٹر چند سال سے اس شعبے میں قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے اور اس کی تیار کردہ نئی گاڑی کا انجن 542 ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔اس سیڈان گاڑی کے لیے 90 کلو واٹ  بیٹری استعمال کی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنگل چارج پر یہ 717 کلومیٹر تک (اس کا انحصار ویرینٹ پر ہوگا)کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔یہ گاڑی 5 ویرینٹ میں دستیاب ہوگی جس کا بیس ماڈل بھی سنگل چارج پر 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

کمپنی نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ گاڑی کی مختلف اقسام میں بیٹری پاور کیا ہوگی۔گاڑی کے اندر 3 بڑی اسکرینیں موجود ہیں جن میں سے ایک ڈرائیور ڈسپلے کے طور پر استعمال ہوتی ہے، دوسری انفوٹینمنٹ اور تیسری پسنجر سیٹ کے مسافروں کی تفریح کے لیے ہے۔کمپنی کی جانب سے گاڑی کی بکنگ تو کی جارہی ہے مگر پروڈکشن یا دستیابی کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا۔