الیکشن کمیشن کے علاوہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ لوٹا کون ہے؟ عمران خان

372
open hearing

صوابی : تحریک انصاف کے  چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے علاوہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ لوٹا کون ہے؟الیکشن کمیشن کو ہی نہیں پتہ کہ لوٹا کون ہے؟الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ سارے لوٹے بچ جائیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  مجرموں پر محیط کٹھ پتلی حکومت عوام کے جمہوری و آئینی حقوق بھی سلب کرنے کو تیار ہے،سازش اور شرارت کے ماحول میں شعبہ قانون سے وابستہ افراد کی قوم کو اشد ضرورت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  بیرونی سازش کے نتیجے میں منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا، وکلا خواتین کے جوش و جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، سازش اور شرارت کے ماحول میں شعبہ قانون سے وابستہ افراد کی قوم کو اشد ضرورت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے نتیجے میں منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا، اور اس سازش کے اہداف مکمل کرنے کیلئے پوری دستوری سکیم کو یکسر انداز کیا گیا، اسپیکر کی واضح رولنگ، پارلیمان کی بالادستی اور صدر و گورنر کے اختیارات سب پر کلہاڑیاں چلائی گئیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سیاسی مخالفین اور میڈیا میں تنقیدی آوازوں کو دبانے کیلئے بدترین انتقامی حربے استعمال کئے جارہے ہیں، قوم کٹھ پتلی سرکار کے آمرانہ طرزِ اقتدار کو مسترد، حقیقی آزادی کے تحفظ کیلئے تیار ہے، اسلام آباد کی کال دو ں گا تو بزدل مجرموں کے سازشی ٹولے کو چھنے کی جگہ نہیں ملے گی۔