شدید گرمی کی لہر نے موسمیاتی بیماریاں پھیلا دیں

404
meteorological diseases

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے شہر میں 4 موسمیاتی بیماریاں پھیلا دی ہیں۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران ان بیماریوں میں مبتلا ہزاروں مریض شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کے باعث ہیٹ ویو نے شہر میں پیلا یرقان، ہیضہ، ٹائیفائیڈ، ڈائریا کی بیماریاں پھیلا دی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور مزدور طبقہ شامل ہے جو سخت گرمی میں فیلڈ میں کام کرنے پر مجبور ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بچوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی ان بیماریوں میں مبتلا ہو کر علاج کے لئے ہسپتال پہنچ چکی ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ان بیماریوں سے بچنے کے لئے بلاوجہ گھروں سے نکلنے سے منع کردیا ہے اور تین وقت کی بجائے دو وقت کا تازہ کھانا کھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ طبی ماہرین نے فریج میں پڑے کھانے کو ان بیماریوں کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔