ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ

125

کراچی: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے اومی کرون کے نئی قسم کے پیش نظر ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی صورتحال کے پیش نظرکورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آئے مسافروں کے ریپڈ کوروناٹیسٹ ہوتے ہیں، ایئرپورٹس پرکورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کا مقصد موثر مانیٹرنگ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کورونا کے امیکرون ویرنٹ نئے وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے خلیجی ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے دوبارہ پاکستان کے ائیرپورٹس پر اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزارت صحت کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے نیا سفری ہدایات نامہ جاری کیا تھا، خلیجی ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے دوبارہ پاکستان کے ائیرپورٹس پر اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔