افغانستان سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

242

کابل: افغانستان سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  افغان  سکیورٹی ذرائع  نے بتایا کہ  افغان اداروں نے کارروائی کے دوران تین اسمگلروں کو گرفتار کر لیا جب کہ اس سلسلے میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی اداروں نے  بھی نگرانی اور چیکنگ کا نظام انتہائی سخت کردیا ہے۔

  میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے بتایا  جدید اسلحے سے بھرا ٹرک پاکستانی حدود میں داخلے سے پہلے افغان صوبے غزنی میں پکڑا گیا ہے ۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غزنی ضلع قرہ باغ میں کارروائی کے دوران اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ عسکری ذرائع کا کہنا  ہے  گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں جن سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔