پاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کا معاہدہ طے پا گیا

290

کراچی: پاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے مابین لینڈ رینٹ سے متعلق معاہدہ طے پا گیاپاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے مابین لینڈ رینٹ سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 1982 سے اپنی زمین کے کچھ حصے پی ایس او کو کرائے پر دیے ہوئے تھے جن کو پاکستان اسٹیٹ آئل تیل کے ذخائر رکھنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

چار سال سے پندرہ مقامات کے رینٹ کو طے کرنے کے حوالے سے دونوں اداروں میں معاملات زیر التوا تھے۔ اس ضمن میں دونوں اداروں کی قانونی ٹیموں نے معاہدہ ڈرافٹ کیا جس پر اے جی ایم انفراسٹرکچر ارشد سلام خٹک نے پاکستان ریلوے اور  جی ایم آپریشنز عاطف صدیقی نے پی ایس او کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کر دیے ہیں۔ ڈی جی لینڈ پاکستان ریلوے محمد حفیظ اللہ نے اس معاہدے کو دونوں اداروں میں اعتماد کی فضا کی بحالی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔