نئی سینارٹی لسٹ جاری کی جائے،ایپکا سندھ پریشر گروپ

188

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایپکا سندھ (پریشر گروپ) کا اجلاس ہوا اس اجلاس میں شریک ایپکا سندھ (پریشر گروپ) کے سرپرست اعلیٰ انور میمن اور چیف آرگنائزر ولی محمد سومرو اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی میڈیا پریس شاہد سومرو نے اپنے بیان میں سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ اور ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد سے مطالبہ کیا گیا ہے گریڈ 1 سے لے کر 16 تک ملازموں کے پروموشن کو کافی عرصہ ہوچکا ہے لیکن ابھی تک اسسٹنٹ کی سینارٹی لسٹوں کو فائنل نہیں کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کی سینارٹی لسٹوں میں جو بوگس نام داخل ہوئے ہیں ان ناموں کو فوری نکال کر نئے سرے سے سینارٹی لسٹ جاری کی جائے ورنہ ایپکا سندھ ایجوکیشن اور ایپکا سندھ (پریشر گروپ) مل کر ایک احتجاجی تحریک شروع کریں گے جس کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے جلد کیا جائے گا۔ ایپکا سندھ (پریشر گروپ) سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو گزارش کرتی ہے کہ اگلے ہفتے میں نئے سرے سے سینارٹی لسٹ جاری کی جانے اور اس کے بعد میں پروموشن کا لیٹر جاری کیا جائے جو ہمارے دوستوں میں بیچینی ہے وہ فوری طور پردور کی جائے۔