ٹنڈو الہیار:نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری

340

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت کل 17 مئی کو نویں جماعت کا پہلا پرچہ ہو گا جبکہ دسویں جماعت کا پہلا پر چہ 18مئی کو ہوگا سالانہ امتحانات 17مئی سے یکم جون تک جاری رہیں گے اس سال نئے امیدواروں کو نئی سلپ جاری کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال کے فیل ہو نے والے طلبہ کے لیے پرانی سلپ استعمال کی جائے گی امتحانی پر چے کا وقت 3 گھنٹے ہو گا جو صبح 9:30سے شروع ہو کر 12:30 منٹ پر ختم ہو گا شیڈول کے مطابق 17 مئی کو پہلا پرچہ نویں جماعت کا نئے امیدواروں کے لیے نئی سلپ کے ساتھ انگریزی ون اور دوبارہ امتحان دینے والے امیدواروں کے لیے پرانی سلپ کے ساتھ انگریزی ون اور سیکنڈشفٹ میں دسویں جماعت کا جنرل سائنس کا پر چہ لیا جائے گا اور 18 مئی کو دسویں جماعت کے انگریزی ٹو کا پر چہ ہو گا اور سیکنڈ شفٹ میں نویں جماعت کا سائنس کا پر چہ ہو گا اور پرانی سلیپ کے تحت لیا جائے گا جبکہ حید ر آباد تعلیمی بورڈ کے تحت ایک لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات امتحانات دیں گے جبکہ دوسری جانب حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے ماتحت آنے والے گورنمنٹ اسکولوں سمیت پرائیوٹ اسکولوں کے طلبہ و طالبات کی جانب سے امتحانی سلپ نہ ملنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جس سے ہزاروں طلبہ و طالبات کے والدین بھی پر یشان حال ہیں امتحانات شروع ہونے میں ایک دن رہ گیا ہے اور امتحانی سلپ نہ ملنے کے سبب طلبہ و طالبات اسکولوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔