حفظان صحت کے اُصولوں پر عمل لازمی ہے،جماعت اسلامی

183

سانگھڑ(نمائندہ جسارت)گرمی کی شدت کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کے ممکنہ خدشہ سے نمٹنے کے لیے جہاں الخدمت فاؤنڈیشن سانگھڑ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور بیدار کیا وہاں شہر میں خریداری کے لیے دور دراز سے آنے والے مسافروں اور دکاندار محنت کشوں دیہاڑی دار مزدوروں کی خاطر کیانی روڈ نزد والٹر فلٹر پلانٹ پر صاف میٹھے اور ٹھنڈے پانی کا کیمپ لگا کر گرمی کی شدت میں اپنی صحت کی حفاظت کرنے کا سبق سکھایا اس دوران جماعت اسلامی سانگھڑ کے امیر ظہیر الدین بابر بزرگ رہنما محمد طفیل راجپوت محمد ابراہیم نزیر احمد منگریو محمد اسامہ عمران شیخ علی قریشی موجود تھے۔ الخدمت فاؤنڈیشن سانگھڑ کے صدر محمد رشید راجپوت کا کہنا تھا کہ صحت اللہ کی عظیم نعمت ہے اس کی حفاظت کرنا اور موسمی تبدیلیوں میں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہے ہیٹ اسٹروک جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے اس لیے اپنے بچوں بزرگوں اور پیاروں کا خیال رکھیں شدید گرمی تپش میں باہر نکلنے سے گریز کریں انتہائی ضرورت کی صورت میں سر پر کپڑا ڈھانپ کر باہر نکلیں غیر ضروری گھومنے پھرنے سے پرہیز کریں ۔