پروگرام کی جھلکیاں

161

جسارت لیبر فورم کی عید ملن پارٹی ایک یادگار پروگرام تھا۔ شدید گرمی کے باوجود 65 رہنمائوں نے شرکت کی۔ تمام ہی مزدور رہنمائوں نے جسارت کی مزدور خدمت کا اعتراف کیا۔ مزدور رہنما خالد خان نے جب لیاقت ساہی پر الزام تراشی کی تو تھوڑی سی بدمزگی ہوگئی۔ تقریب کے اختتام پر شکیل احمد شیخ اور شاہد ایوب نے لیاقت ساہی سے مل کر معاملہ کو رفع کرایا۔ شکیل احمد شیخ کو قاضی سراج نے سندھی ٹوپی، ظفر خان نے ہار اور شفیق غوری نے اجرک پہنائی۔ قاضی سراج نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کرتے ہوئے مزدور رہنما نبی احمد مرحوم کی مزدور دوستی کا واقعہ سنایا۔ پروگرام دو بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہا۔ ایک گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ کے باوجود رہنما دل جمعی سے مقررین کو سنتے رہے۔ اسلم خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ نکات پر متحد کرنے کے لیے ایکشن کمیٹی کا اعلان کیا جائے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ATCO کے رہنما اسماعیل شاہ نے کیا۔ پروگرام کے اختتام پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سابق رہنما امان بادشاہ نے دعا کرائی۔ پروگرام میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے شرکاء نعرے بازی بھی کررہے تھے۔ مزدور رہنما ایوب قریشی نے کہا کہ جب ہم نے قاضی سراج کو دیکھا تو وہ معصوم سے تھے، جس قاضی سراج نے کہا کہ وہ آج بھی معصوم ہی ہیں۔ آخری مراحل میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قاسم جمال نے ادا کیے۔