حکمران پاکستان اسٹیل کو بحال کریں‘ ظفر خان

195

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر ظفر خان نے کہا کہ بیروزگاری کے خاتمے کے لیے حکمران پاکستان اسٹیل کو بحال کریں۔ انہوں نے کاہ کہ چور لٹیرے حکمران مزدوروں کی خدمت کرنے کے بجائے ذاتی مفادات کے حصول میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ مزدور برادری دیانتدار لوگوںکو اقتدار میں لائیں۔ ایک ایماندار قیادت ہی محنت کشوں کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور مسائل حل کرنے کے لیے کسی ایک نکتہ پر متحد ہو کر جدوجہد کا آغاز کیا جائے۔