سعید غنی مزدور کی خدمت کریں‘ غلام محبوب

213

پاکستان ہوٹل ورکرز فیڈریشن کے رہنما غلام محبوب نے کہا کہ وزیر محنت سندھ سعید غنی نے محکمہ محنت کو ایک آدمی کو ٹھیکہ پر دے دیا ہے۔ میں پیپلز پارٹی کا کارکن ہوں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ کے وزیراعلیٰ نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی لیکن حکومت اس پر عمل درآمد نہ کراسکی۔ انہوں نے کہا کہ مزدور برادری ایک نکتہ پر متحد ہوجائے ورنہ مزدور مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔