کراچی میں مجھے اور میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے‘دعازہرا

177

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سے لاہور جا کر نکاح کرنے والی دعا زہرا نے کہا ہے کہ کراچی میں مجھے اور میرے شوہر کی جان کو خطرہ ہے۔دعا زہرا نے اپنے نئے وڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے نکاح کیا تھا، ملک کا قانون مجھے اجازت دیتا ہے جہاں چاہوں جاسکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کی پولیس مجھے اور میرے شوہر کو ہراساں کر رہی ہے، سندھ پولیس مجھے اور میرے شوہر کو اغوا کرکے کراچی لے جانا چاہتی ہے۔دعا زہرا نے کہا کہ ہمیں کچھ بھی ہوا تو ذمے دار سندھ، پنجاب پولیس اور میرے ماں باپ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ میرے والدین کو میری پسند کی شادی کا پہلے سے پتا تھا، اپنے سسرال میں خوش ہوں، ہمیں سکون کی زندگی جینے دیا جائے۔واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد نے بیٹی کی بازیابی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔