چولستان میں پانی کی بندش کے خلاف کراچی میں سرائیکی پروفیشنلز کا احتجاج

295

کراچی(این این آئی)سرائیکی وسیب کے علاقے چولستان میں نہری پانی کی بندش کے باعث ہزاروں جانوروں کی ہلاکتوں اور پینے کے پانی کے بحران کے خلاف کراچی میں بھی سرائیکی پروفیشنلز کی اپیل پر نوجوانوں اور خواتین نے خاموش احتجاج کیا۔ شرکا نے چولستان میں پانی کی بندش کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین میٹروپول چورنگی شاہراہ فیصل پر فٹ پاتھ پر کھڑے ہو کر خاموش احتجاج کیا۔