اپریل2022میںکارکنوں کی جانب سے3.1ارب ڈالر ریکارڈترسیلات

538

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کا ماہانہ غیر ملکی زرمبادلہ تاریخ میں پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل 2022ء میں بیرون ممالک مقیم کارکنوں کی طرف سے3.1 ارب ڈالرکی ترسیلات پاکستان آئیں۔ 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات اب تک پہلی مرتبہ ملک میں آئی ہیں۔اپریل 2022ء کے دوران ترسیلات ماہ بہ ماہ 11.2 فیصد اور سال بسال 11.9 فیصد بڑھ گئیں۔مالی سال 22ء کے 10 ماہ کے دوران ترسیلات مجموعی طور پر 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت7.6 فیصد زائد ہیں۔اپریل 2022ء کے دوران زیادہ تر رقوم سعودی عرب (707 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (614 ملین ڈالر)، برطانیہ (484 ملین ڈالر) اور امریکا (346 ملین ڈالر) سے آئیں دوسری جانب مالی سال 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.6 فیصد سے 26.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ 6 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 38 کروڑ ڈالر رہے۔