دنیا بھر میں کوویڈ کیسز کی تعداد 52 کروڑ 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

171
corona

بیجنگ: دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 52 کروڑ 6 لاکھ 64 ہزار 225 ہو گئی ہے۔

جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 14 مئی کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 8  کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار 624 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

 اعداد وشمار کے مطبق بھارت 4 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار 112 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 3 کروڑ 6 لاکھ 64 ہزار 739 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 2 کروڑ 93 لاکھ 21 ہزار 831 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 2 کروڑ 57 لاکھ 23 ہزار 697 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور برطانیہ 2 کروڑ 23 لاکھ 61 ہزار 204 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔روس 1 کروڑ 79 لاکھ 84 ہزار 104 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، جنوبی کوریا 1 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 627 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ اٹلی 1 کروڑ 69 لاکھ 93 ہزار 813 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔