حکومت  کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، کنفیوژن کا شکار ہے، شوکت ترین

260
پائیدارترقی، نوجوانوں کوبااختیاربنانے پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیرخزانہ

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ  حکومت کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں، موجودہ حکومت کنفیوژن کا شکار ہے، اس حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ  ہماری حکومت میں سبسڈی اس لیے دی تھی کہ عوام پر بوجھ نہ پڑے، ہم نے سبسڈی دینے سے پہلے فنڈنگ کا بھی انتظام کیا تھا۔

شوکت ترین نے کہا  کہ اس حکومت پر آئی ایم ایف کا دباؤ ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سبسڈی ختم نہیں کریں گے تو ہم مزید پیسے نہیں دیں گے، مارکیٹ میں اس وقت غیر یقینی کی صورتحال ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ  یہ اپوزیشن میں نہیں بیٹھے ہوئے، اب حکومت چلا کر دکھائیں، ان کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی، ہم نے آئی ایم ایف کو کبھی نہیں کہا کہ سبسڈی ختم کریں گے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ  سبسڈی کے لیے پیسہ کہاں سے آئے گا، ہم نے آئی ایم ایف کو بتا دیا تھا، ان کے فیصلے کی وجہ سے دیکھیے گا کہ کل روپے پر کتنا دباؤ پڑے گا، ان کو میں بتا چکا ہوں کہ پیسے کہاں سے نکالنے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 486بلین کی تفصیلات میں کتنی بار ان کو بتا چکا ہوں، میرے خیال میں ان کو اپنی عینک کے شیشے بدلنے کی ضرورت ہے، صورتحال یہی تو انٹرسٹ ریٹ کی شرح بھی مزید بڑھے گی۔