حیدرآباد: ایس ایس پی کی ضلع کے تمام ڈی ایس پیز سے میٹنگ

296

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی نے ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز کے ساتھ کرائم اور انویسٹیگیشن کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ کی۔ اس موقع پر اے ایس پی بلدیہ حسنین وارث ، ریڈر SSP حیدرآباد انسپکٹر اشفاق بھٹی، ہیڈ کلرک بشیر شاہ و دیگر موجود تھے۔ ایس ایس پی حیدرآباد نے میٹنگ میں شریک ڈی ایس پیز جو گزشتہ دنوں پروموٹ ہوکر بطور ایس ڈی پی اوز تعینات ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ آپ تمام سینئر ترین عہدوں پر فائز ہیں اور آپ کی تھانہ جات پر ذمہ درانہ اور انتہائی اہم فرائض ہے، منظم کرائم، جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کاروائیوں میں آپ کا اہم کردار ہے، میٹنگ کا اہم مقصد کرائم کیسز میں بہتری اور خامیوں کو دور کرنے کے حوالے سے مشاورت ہے، عموماً کیسز کی کمزوری کی وجہ کمپلینٹ اور انویسٹیگیشن آفیسرز کی کیسز میں غیر دلچسپی، کمزور کیس ڈائری اور گواہان کی بیانات میں تضاد سمیت دیگر پوائنٹس ہیں لہذا کیسز کو مؤثر بنانے اور عدالت میں پیش ہونے سے قبل آپ تمام کی یہ ذمہ داری ہے کہ آپ کیسز کی اچھے سے جانچ کریں، از خود کمپلینٹ اور انویسٹیگیشن آفیسرز کو ساتھ بٹھائیں اور کیس اسٹڈی کریں تاکہ تمام خامیوں کو دور کیا جاسکے اور کیسز کو اس حد تک مضبوط بناکر پیش کیا جاسکے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو ان کے گناہ کہ سزا مل سکے، پولیس کا اہم کردار جرائم پیشہ عناصر کو گرفت میں لے کر کیفر کردار تک پہنچانا ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔