پی پی کے وڈیرے خوف کا شکار ہوگئے،محمد شفیع کھوسو

279

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)جمعیت علماء اسلام ضلع کشمور کے امیرقاری محمد شفیع کھوسو نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپنی ناکامی دیکھتے ہوئے پی پی کے وڈیرے بہت زیادہ خوف کا شکار ہوگئے ہیں اسی لیے انتظامی افسران کا تبادلہ کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریس نمائدگان سے گفتگو کرتے ہوئے قاری محمد شفیع کھوسو، مفتی عبدالرحیم پٹھان ،مولانا شمس الدین بھیری و دیگر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پہلے مرحلے میں ناکامی سے بہت زیادہ خوف کا شکار ہوگئی ہے اسی وجہ سے ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں اے ڈی سی ون ذوالفقار دائود پوٹہ کی تعیناتی کی ہے۔ انتظامی افسران اور بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کی جارہی ہے،الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ذوالفقار دائود پوٹہ پہلے بھی کافی انتخابات میں متنازعہ رہے ہیں۔ایسے افسران تعینات کرکے پی پی کے وڈیروں کو خوش کیا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ احتجاجی تحریک کے ساتھ ساتھ عدالت عظمیٰ کا دروازہ بھی کھٹ کھٹایا جائے گا۔