حیدرآباد:ڈائر یکٹر جنرل ادارہ ترقیات کا اے ڈی پی اسکیموں کا دورہ

247

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائر یکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآبادمحمدسہیل خان کا اے ڈی پی اسکیموں کا دورہ،زیر تعمیر فلٹر پلانٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ،فلٹر پلانٹ کو ہر صورت میں آئندہ 3 ماہ میں مکمل کر کے فنکشنل کرنے کی ہدایت کردی ہے حیدرآباد میں پینے کے پانی کی قلت کے حوالہ سے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی ہدایت کی روشنی میں ڈائر یکٹر جنرل ایچ ڈی اے محمد سہیل خان نے جمعہ کی سہ پہر شہر کے مختلف علاقوں میں اے ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر و منیجنگ ڈائر یکٹر واسا انجم سعید، کنسلٹنٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے، انہوں نے مختلف منصو بوں کے دورہ کے دوران حسین آباد میں 17 ایکٹر پر محیط فلٹر پلانٹ کے تعمیراتی کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہر ممکن حد تک کم مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ڈائر یکٹر جنرل نے فلٹر پلانٹ کی تکمیل کے لئے کام کے معیار کو بر قرار رکھتے ہوئے 3 ماہ کا ہدف بھی مقرر کیاانہوں نے اس موقع پر کہا کہ فلٹر پلانٹ کی تکمیل سے حسین آباد اور لطیف آباد کے ساتھ قاسم آباد کو بھی فائدہ پہنچے گا۔