حیدرآباد: غیر معیاری آئل تیار کرنے والی فیکٹری سیل

209

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی خصوصی ہدایت پر تعلقہ لطیف آباد میں غیر معیاری آئل تیار کرنے والی فیکٹری سیل، ایک شخص گرفتار، مزید قانونی کارروائی کے لیے حد کے تھانہ کی پولیس کے حوالے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد محمد اقبال اعوان نے مختارکار ماجد سپیو اور اسسٹنٹ مختار کار اسد اللہ جونیجو اور متعلقہ پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تعلقہ وڈ تھانہ کی حدود میں قائم نجی آئل کمپنی کو غیر معیاری تیل بنانے پر تاحکم ثانی سیل کر دیا گیاہے جبکہ وہاں سے ایک شخص کو بھی گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا اے سی نے متعلقہ پولیس کو سیل کی جانے والی فیکٹری کی نگرانی کی ہدایت کی ہے تاکہ دوبارہ فیکٹری کو نہ کھولا جائے۔