سکھر:وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا مستعفی ہونے کا اعلان

192

سکھر (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، سکھر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ارسلان اسلام شیخ نے یہ بھی یہ دعوی کیا ہے کہ ان کی میئر شپ کے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اتنے گزشتہ 30 سال میں نہیں ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی کارکردگی سے 100 فیصد مطمئن نہیں ہوں لیکن نیک نیتی سے بہتری لانے کی کوشش کی ہے اور 50 فیصد بہتری لاسکا ہوں اگرپارٹی نے موقع دیا تو دوبارہ میئر بن کر شہر کی مزید خدمت کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کے طور پرسکھر شہرکے پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرانے کی کوشش کی ہے اور اس حوالے سے اسکیم منظور کرائی ہے شہر میں غیر فعال فلٹر پلانٹس کو فعال کرایا ہے جس سے شارٹ ٹرم پر پانی کا کچھ مسئلہ حل کیا ہے سکھر میں نئے قبرستان کے لیے زمین مختص کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی میئر شپ کے دور میں ان کو فیل کرنے کے لیے سازشیں ہوئیں سکھر شہر کو ڈبونے کی سازش کو ناکام بنایا سکھر شہر کی گلیوں اور راستوں کا کام کرایا۔ تمام تر سازشوں کے باوجود اپنی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھا معاون خصوصی کا عہدہ سنبھالتے وقت جو وعدے کیے تھے وہ پورے کرنے کی کوشش کی تاہم اب معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں کہ مخالفین سرکاری مشینری استعمال کرنے کا الزام نہ لگائیں۔