جیکب آباد: یوٹیلیٹی اسٹور پر اشیاء خوردنوش کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

247

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)مہنگائی کا جن بے قابو ، یوٹیلیٹی اسٹور پر بھی اشیاء خوردنوش کی قیمتی بڑھا دی گئیں ،مہنگائی میں عوام کی قوت خرید جواب دینے لگی ،سخت پریشان تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹور میں اشیاء خوردنوش کی قیمتی بڑھا دی گئی ہیں جس کے باعث عام شہری کو سستا سامان ملنا بند ہوتا جا رہا ہے۔ روح افزا شربت کی بوتل 432سے بڑھا کر 476کر دی گئی ہے تیل سمیت دیگر استعمال کے سامان کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے ہیں، مہنگائی سے عام آدمی کی قوت خرید جواب دے رہی ہے اور وہ سخت پریشان ہوگئے ہیں شہر کے یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا نایاب ہو گیا ہے شہریوں نے آٹا اور دیگر ضروری سامان یوٹیلیٹی اسٹور پر دستیاب نہ ہونے کی شکایات کی ہیں۔ٹاور روڈ کے یوٹیلیٹی انچار ج کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی واپس لینے کی وجہ سے یوٹلیٹی اسٹور کا سامان مہنگا ہو ا ہے البتہ آٹا چاول، چینی اوردالوں کے ریٹ نہیں بڑھائے گئے۔