حیدرآباد: تحریک لبیک کا بجلی کی عدم سپلائی پر احتجاج

232

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد میں مسلسل بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، بوسیدہ بجلی کے نظام کی باعث کئی کئی دنوں تک بجلی کی عدم سپلائی، پانی کی عدم سپلائی اور عدم نکاسی جیسے مسائل کے خلاف احتجاجی مارچ ” حیدرآباد لاوارث نہیں” تلک چاڑی تا پریس کلب حیدرآباد تک نکالا گیا مارچ میں بڑی تعداد میں عوام، تاجران، مزدور راہنماؤں وکلاء، اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مارچ کی قیادت ضلعی امیر علامہ صوفی رضا محمد عباسی نے کی مارچ کے اختتام پر صوبائی رہنما ٹی ایل پی سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے کی پریس کلب حیدرآباد پر مارچ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ 25 لاکھ نفوس پر مشتمل سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کو حکومت، اداروں اور منتخب نمائندوں نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے جن لوگوں کو عوام نے اپنا مینڈیٹ دے کر اقتدار تک پہنچایا انہوں نے حیدرآباد کی عوام کو تڑپنے اور سسکنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا ہے لیکن اب حیدرآباد لاوارث نہیں ہے تحریک لبیک پاکستان حیدرآباد کی عوام کے مشکل وقت میں اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو اور ایچ ڈی اے اپنا قبلہ درست کر لے اور عوام کو تنگ کرنا بند کریں ورنہ عوامی ردعمل کا سامنا کرنا مشکل ہو جائے گا۔