عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا ہے، چودھری پرویزالٰہی 

354
terrified

 لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کی جعلی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کا سیالکوٹ میں جلسہ روکے جانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان ڈار اور پی ٹی آئی سیالکوٹ کو حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جنہوں نے بغیر خرچے کے جلسے کی تشہیر اور اس میں جوش پیدا کرنے کا مشکل کام کیا۔

 چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جو کام اکیلا عثمان ڈار کر رہا تھا وہ ن لیگ اور حمزہ شہباز نے اپنے ذمے لے لیا ہے۔ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکے جانے سے ایک بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ عمران خان کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران  گھبرا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سب سے اعلیٰ کام جمہوریت کی خدمت کا دعویٰ تو کرتی ہے لیکن کبھی اس کو پورا نہیں کیا۔ احتجاج اور جلسہ کرنا پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کا بنیادی حق ہے، سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہونا ہے اور انشاءاللہ لازمی ہونا ہے۔