شان مسعود نے کائونٹی کرکٹ میں تیسری سنچری بنا ڈالی

157

لندن:قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز شان مسعود نے کائونٹی کرکٹ میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کردی۔قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز شان مسعود کی کائونٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں اور ان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے

انہوں نے کائونٹی کرکٹ میں تیسری سنچری بنا دی۔شان مسعود نے ووسٹر شائر کے خلاف ایک سو پندرہ گیندوں پر سنچری اسکور کی۔اوپننگ بیٹر رواں کاونٹی سیزن میں اس سے پہلے دو ڈبل سنچریاں اور تین نصف سنچریاں بنا چکے ہیں

اور وہ کاونٹی چیمپئن میں آٹھ سو چھبیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں۔اس سے قبل ڈربی شائر کی جانب سے پہلا موقع تھا کہ ان کے کسی بیٹر نے مسلسل دو میچوں میں ڈبل سنچری بنائی ہے، 32 سالہ قومی کرکٹر نے لیسٹر شائر کے خلاف 219 رنز کی اننگز کھیلی تھی ان کی اننگز میں 24 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔انگلش کائونٹی چیمپیئن شپ میں شان مسعود، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ،  حسن علی  سمیت نو پاکستانی کھلاڑی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔