چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شہباز گل

490

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی دیکھی، جلسہ کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جس کا واضح ثبوت سیالکوٹ میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوامی دبائو کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔