عمران خان ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر کے گئے، عطا تارڑ

659

اسلام آباد :مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرکے گئے‘فرح خان اور انکے خاوند نے اربوں لوٹے‘ ایف آئی اے کی کارروائی پر فواد چوہدری کو مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ فرح خان اور انکے خاوند نے اربوں روپے لوٹے، ایف آئی اے کی کارروائی پر فواد چوہدری کو مروڑ اٹھ رہے ہیں،چرچ کے میدان کو سیاست کیلئے استعمال کرنا ٹھیک نہیں‘ چرچ کی زمین پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے‘یہ سیاسی نہیں بلکہ مذہبی مسئلہ ہے‘ مسیحی برادری کے جذبات مجروح نہیں ہونے دینگے ‘جلسے کی آڑ میں انتشار کی سیاست نہیں کرنے دینگے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرکے گئے ، ہم ڈوبتی معیشت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، چرچ کے میدان کو سیاست کیلئے استعمال کرنا ٹھیک نہیں ، آپ کو چیلنج کرتے ہیں اسٹیڈیم میں جلسہ کریں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جلسے کی آڑ میں انتشار کی سیاست نہیں کرنے دینگے، چرچ کی زمین پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی والے سیالکوٹ اسٹیڈیم میں جلسہ کیوں نہیں کرتے، کوئی یہ کہے ہم بنی گالا میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں تو کیا آپ اجازت دینگے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں بلکہ مذہبی مسئلہ ہے، مسیحی برادری کے جذبات مجروح نہیں ہونے دیں گے، ایک ایک مسیحی برداری کے حقوق کا تحفظ ہوگا ، چرچ کی زمین کی بے حرمتی کی گئی تو تحریک انصاف سے بدلہ لیں گے۔