نواب اکبر بگٹی نے ملک توڑنے کی کبھی بات نہیں کی، نواب شاہ زین 

347
breaking

لوئر دیر:  وفاقی وزیر انسداد منشیات ونارکوٹکس نواب شاہ زین بگٹی نے کہا ہے بلوچستان میں دشمن کے عزائم کو ناکام بنا ئےنگے نواب اکبر بگٹی محب وطن اورملک کے وفادارتھے جس نے گوادر کوپاکستان میں شامل کرکے وفاق کو مضبوط بنا یا،انھوں نے ملک توڑنے کی کبھی بات نہیں کی۔

نواب شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی حقوق کی جنگ لڑی لیکن بدقسمتی سے انہیں شہید کیا گیا، جمہوری وطن پا رٹی وفاق کی علامت ہے جس میںبلوچ پٹھان ، سرائیکی ، پنجابی، مہاجر سمیت تمام زبان بولنے والوں کی نمائندگی ہے تمام اقوام کو ساتھ لیکر چلیںگے ۔

ویڈیو لنک کے ذریعے تےمرگرہ میں جمہوری وطن پا رٹی ملاکنڈ ڈویژن کے تنظیم سازی کے موقع پر کا رکنان سے خطاب کر تے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ ملک سے منشیات کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھاینگے اس مقصد کے لئے ملک بھر کا دورہ کرونگا کیو نکہ منشیات ایک لعنت ہے جوکہ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔