آئی ٹی سیکٹر میں فری لانسنگ کے ذریعے نوجوان ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں، صدر مملکت

445

 اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں فری لانسنگ کے ذریعے ملک کی ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں فری لانس فیسٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا

کہ آئی ٹی نے تمام شعبوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور اس میں نمایاں تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے آئی ٹی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نوجوانوں کی مہارت کی نشوونما پر زور دیا۔صدر مملکت نے کہا کہ عالمی سطح پر تمام صنعتوں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے اور ہمیں بھی ملک کو آگے لے جانے کے لیے اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔