لوڈشیڈنگ کے باعث طلبہ و طالبات کو امتحانات کی تیاریوں میں شدید پریشانی

490
load shedding

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے سے زائد ہوگیا، شدید گرمی میں شہریوں کا جینا محال ہوگیا۔کراچی کے شہریوں کو شدید گرمی میں مزید اذیت میں مبتلا کردیا گی۔لوڈشیڈنگ کے باعث لاکھوں طلبہ و طالبات کو امتحانات کی تیاریوں میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

کراچی میں کے الیکٹرک نے بجلی کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے شہریوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کجا آنا جانا مسلسل جاری ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ بجلی دو گھنٹے کیلیے آتی ہے اور پھر دو گھنٹے کیلئے غائب ہوجاتی ہے۔کراچی کے علاقے صفورا چورنگی اور گلستان جوہر میں گزشتہ رات 3سے4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی سخت گرمی اور حبس میں شہریوں نے رات جاگ کر گزاری۔لوڈشیڈنگ کے باعث لاکھوں طلبہ و طالبات کو امتحانات کی تیاریوں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے دیگراضلاع میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔