مجھے جان سے مارنے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

292
hatched

سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف بند کمروں میں، ملک کے اندر اور ملک سے باہر سازش ہو رہی ہے۔ اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کی جان لے لی جائے۔

سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے مجھے اس کا پورا علم ہو چکا ہے۔ میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرا کر ایک محفوظ جگہ پر رکھ لی ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو قوم کے سامنے آ جائے گی۔ اس ویڈیو میں، میں نے سازش میں ہر ہر فرد کا نام لیا ہے۔ لیاقت علی خان کے زمانے سے اب تک کوئی طاقتور مجرم نہیں پکڑا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے مارنے کی سازش ہے، میرے خلاف بند کمروں کے اندر، ملک کے اندر اور ملک سے باہر ایک سازش ہو رہی ہے، چند دن پہلے مجھے اس کا پورا علم ہو چکا ہے،میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرا کر ایک محفوظ جگہ پر رکھ لی ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو قوم کے سامنے آ جائے گی۔ اس ویڈیو میں، میں نے سازش میں ہر ہر فرد کا نام لیا ہے۔ لیاقت علی خان کے زمانے سے اب تک کوئی طاقتور مجرم نہیں پکڑا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں نے اس وجہ سے یہ ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے کیونکہ اس ملک میں کبھی کسی طاقتور کو نہیں پکڑا جاتا۔ ان کے مطابق میں نے اس وجہ سے یہ ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے تاکہ میری قوم کے سامنے سب شکلیں آئیں کہ کون کون سا ملک سے غداری کر رہا تھا اور کس کس نے غداری کی، میں چاہتا ہوں کہ قوم کے سامنے سب کی شکلیں آئیں کہ کون کون سازش میں ملوث تھا، اگر مجھے کچھ ہو گا تو میں اپنے سارے پاکستانیوں کو کہتا ہوں کہ تا کہ آپ کو پتا چل سکے کہ کون کون اس میں شامل ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف تم ہی نہیں تمہاری پارٹی بھی بزدل ہے اس نے آج تک سچ بولا نہ ہی ایمانداری سے کوئی کام کیا اس پر ایکٹنگ ایسی کہ لگتا تھا کہ ایئرایبولینس کی سیڑھیوں پر ہی گرپڑے گاہم نے تو صرف ساڑھے تین سال حکومت کی نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے 30سال تک اس ملک پر حکومت کی ہے اور پیسہ لوٹ کر بیرون ممالک پہنچایا گیا . انہوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کے حامی ہیں لیکن جو حرکت آج ہوئی ہے اسے داہرایا گیا تو انہیں پورے ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خواجہ وینٹی لیٹر قرار دیتے ہوئےان کا کہنا تھاکہ اس ملک کو وینٹی لیٹر پر تم نے ڈالا ہے ، ہم نے تو صرف ساڑھے تین سال ملک میں حکومت کی ، تم لوگ یہاں سے پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے گئے ہو۔ آج تک دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہا ہے، اور اسے نہ نواز شریف روک سکتے ہیں ، نہ شہباز شریف ، نہ ان کا بیٹا روک سکتا ہے، نہ ہی وزیر داخلہ روک سکتا ہے ، اس انقلاب کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو پر امن رہیں گے ، اگر تم نے روکنے یا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو تمھیں پورے پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور تھری اسٹوجس آج غور سے میری بات سن لیں، دنیا کی تاریخ میں آج تک کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، آج سیاست نہیں ہورہی ہے بلکہ انقلاب آرہا ہے، قوم تحریک آزادی کے بعد دوسری تحریک آزادی چلارہی ہے، اس انقلاب کو گیدڑ نواز تم روک سکتے ہو نہ بوٹ پالش کرنے والا مجرم بھائی، اس انقلاب کو تمہارا کرپٹ بیٹا نہ 18 قتل کرنے والا وزیر داخلہ روک سکتا ہے، میری جماعت نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے، انشااللہ جب اسلام آباد پہنچیں گے تو بھی پرامن رہیں گے، انتشار کی کوشش کی گئی تو کسی کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔