حیدرآباد: بھٹائی نگر پولیس نے 2موٹرسائیکل چور دھرلیے

266

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)بھٹائی نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2موٹرسائیکل چور سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل اور مین پوری کا خام مال برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھٹائی نگر انسپکٹر اللہ ڈنو پنہورنے اپنی ٹیم کے ساتھ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گروہ کے 2 کارندوںشوکت علی شیخ اور ارزم منگھاڑ کو گرفتار کرلیا ،ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، گرفتار ملزمان نے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا مزید ملزمان کی نشاندہی پر مختلف مقامات سے مسروقہ 2 موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بھٹائی نگر میں مختلف مقدمات درج کرلیے گئے۔بھٹائی نگر پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے جامشورو پل چیک پوسٹ کے قریب کار کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کار میں سوار ملزم نے فرار کی کوشش کی پولیس نے بروقت کار کا تعاقب کرتے ہوئے ملزم احسان علی ابڑو کو گرفتار کرلیا،پولیس نے کارسے دوران تلاشی 20کٹوں میں 500 کلو خام مال مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔