ہرات:ہوٹلوں میں عورتوں کے ساتھ کھانے پرپابندی

15

 

کابل (آن لائن) طالبان نے افغانستان کے شہر ہرات کے ہوٹلوں میں مرد وخواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عاید کردی ہے ۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق طالبان حکام نے بتایا کہ ہرات کے ہوٹلوں میں مرد اور خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پرپابندی عاید کردی گئی ہے۔ طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ایسے جوڑے جن کی شادی نہیں ہوئی وہ ایک ساتھ ہوٹل میں کھانا نہیں کھا سکیں گے۔ ریسٹورنٹ حکام نے طالبان کی جانب سے نئے احکامات ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ہرات میں پارکوں میں بھی خواتین اورمردوں کے ایک ہی وقت میں جانے پربھی پابندی ہے۔خواتین کے لیے پارکوں میں جانے کے لیے جمعرات، جمعہ اورہفتے کے دن مختص کیے گئے ہیں۔افغانستان میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پہلے ہی پابندی عاید ہے جبکہ طالبان حکام نے خواتین کو عوامی مقامات پر برقعہ پہننے کا حکم دیا ہے۔