وسطی چین، غیرملکی تجارت میں ابتدائی 4 ماہ میں 5 فیصد اضافہ

207

بیجنگ (اے پی پی) چین کے وسطی صوبہ ہینان سے غیرملکی تجارت میں 2022 کے ابتدائی 4 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 فیصد اضا فہ ہوا جو کہ 267.74 ارب یوآن (تقربیا 39 ارب 80 کروڑ امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کسٹمز حکام نے بتایا ہے کہ صوبے کی مجموعی طور پر برآمدات 3.2 فیصد اضافے سے تقریبا 164.6 ارب یوآن جبکہ درآمدات 8 فیصد اضافے سے تقریبا 103.2 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے د وران ہینان کی پروسیسنگ ٹریڈ اس کی غیرملکی تجارت کا 60 فیصد سے زائد تھی، جبکہ برآمدی حجم کا تقریبا 52.3 فیصد موبائل فونز پر مشتمل تھا۔ مقامی کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروبار کا تجارتی حجم میں نسبتا حصہ زیادہ تھا۔ واضح رہے کہ صوبے کی جنوری سے اپریل کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ غیرملکی تجارت 22.7 فیصد بڑھ کر تقریبا 71 ارب یوآن ہوگئی ہے۔