کلرکس ایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں 100فی صد اضافے کا مطالبہ

395

اسلام آباد (اے پی پی) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) فیڈرل نے تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 100فی صد اضافے کا مطالبہ کیاہے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) فیڈرل کے جنرل سیکرٹری اسد زبیر خان نے وزیر اعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر بجٹ 23-2022 میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں سرکاری ملازمین کے دیگر کئی دیرینہ مسائل کے حل کا بھی استدعا کی گئی ہے جن میں تمام ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل اور ایڈمنسٹریٹیو وفاقی ملازمین کی صوبوں کی طرز پر اپگریڈیشن, یوٹیلٹی الائونس کی ادائیگی, کنوینس اور میڈیکل الائونسز ڈبل کرنا,ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس رقم کی ادائیگی,ٹائم سکیل پروموشن,درجہ چہارم ملازمین کا بنیادی سکیل 5 کرنا اور عارضی ملازمین کی ریگولرائزیشن شامل ہیں۔