سونیری بینک کو تین ماہ کے دوران 917 ملین روپے منافع

226

اسلام آباد (اے پی پی):31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں سونیری بینک لمیٹڈ نے 917 ملین روپے قبل از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ اس عرصہ کے دوران بینک کی بعد ازٹیکس آمدن 543 ملین روپے رہی ہے۔سونیری بینک لمیٹڈ کیمالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جنوری تامارچ 2021 کی سہ ماہی کے لئے سونیری بینک کی قبل از ٹیکس آمدن 1276 ملین روپے جبکہ خالص آمدنی 782 ملین روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اس طرح سونیری بینک کے خالص منافع میں کمی کے باعث اس عرصہ کے لئے سونیری بینک لمیٹڈ کی فی حصص آمدن بھی 0.7092 روپے کے مقابلہ میں 0.4921 روپے فی حصص تک کم ہوئی ہے۔