یونی لیور کی اخوت اور NOWPDP کے ساتھ شراکت داری

520

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونی لیور پاکستان نے اخوت اور NOWPDPکے ساتھ شراکت داری اختیار کرلی ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں اپنے کاروبار میں روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک جامع اور قابل تائید بھرتیوں کے عمل کو تشکیل دینا ہے۔ یونی لیور پاکستان کی جانب سے شروع کیے جانے والا یہ پروگرام ادارے کے کام کی جگہ پر شمولیت اختیار کرنے کے دیرینہ عزم کی پیروی کرتا ہے۔ یونی لیور کے اس اقدام کا مقصدمعذور افراد اور ٹرانسجینڈرافراد کو کارپوریٹ کیریئر میں کامیابی کے لیے ضروری پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ اس مقصد کے تحت یونی لیور پاکستان ایک سالہ کنٹریکٹ ٹرینی پروگرام شروع کر رہا ہے، جس کا مقصد شرکاء کی مہارت میں اضافہ اور انہیںاپنے ترجیحی پیشہ کو اختیار کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔