کریم کا اپنے کیپٹنز کے لیے کمیشن کم کرنے کا اعلان

327

اسلام آباد(اسٹاف پورٹر) پاکستان میں رائیڈ ہیلنگ سروسز کا آغاز کرنے والے ادارے ، کریم نے اپنے کیپٹنز سے کمیشن کی مد میں وصول کی جانے والی فیس میں بڑی حد تک کمی کا اعلان کرکے اسے انتہائی کم کردیا ہے ۔ کریم اسلام آباد میں 15 مئی ،2022 سےGO اور GO-MINI پر چلنے والی کار کی اقسام سے کوئی فیس وصول نہیں کرے گااور کیپٹنز کو تمام تر آمدن اپنے گھر لے جانے کی سہولت فراہم کرے گا۔ملک میں جاری سخت معاشی حالات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جانے والا یہ اقدام محنت اور لگن سے کام کرنے والے کیپٹنز کوریلیف فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے ۔ کریم کی جانب سے لیے جانے والا یہ اقدام اسے ملک میں سب سے زیادہ قابل اعتماد، بھروسہ مند اور قابل استطاعت رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم بننے کی جانب ایک اور قدم ہے۔اس موقع پر کریم پاکستان کے کنٹری ہیڈ، فیروز جلیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،”ہم کیپٹنز کے لیے کچھ بڑا کرنے پر یقین رکھتے ہیں ، کیونکہ ہمارے کیپٹنز ہی لوگوں کی زندگیوں کو آسان اور بہتر بنانے کے ہماری مشن کی تکمیل کا اہم حصہ ہیں ۔ہم درست سمت پر گامزن رہنے کے عمل کو یقینی بنانے کی غرض سے ان کے لیے ایک مستحکم سہارا اور سپورٹ بننے میں فخر محسوس کرتے ہیں ۔