ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 23مئی کو کیا جائیگا

183

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 23مئی کو کیا جائیگا اور سلیکشن کے بعد انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں کو طلب کیا جائیگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان 23مئی کو کیا جائیگا اور منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 29 مئی یا یکم جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔اس حوالے سے پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ اس وقت قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انگلینڈ میں کانٹی کھیلنے کیلیے موجود ہیں، تاحال ان میں سے کسی کو پاکستان طلب نہیں کیا گیا ہے ٹیم کے انتخاب کے بعد ہی انگلینڈ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو طلب کیا جائیگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 13 جون کو نیدر لینڈ اور سری لنکا کے ٹورز کیلیے بھی ٹیموں کا اعلان کیا جائیگا۔پی سی بی نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا آپشن راولپنڈی وینیو ہی ہے تاہم بیک اپ پلان میں ملتان شامل ہے جبکہ لاہور اور کراچی میں پچز تیار ہورہی ہیں، اگر سیاسی صورتحال مستحکم رہتی ہے تو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز راولپنڈی میں ہو گی۔