پی ایس ایل 7،پی سی بی کو 2ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ منافع

33

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں پی سی بی کو اربوں روپے کا ریکارڈ منافع ہوا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے ہونے والا نیٹ پرافٹ تقریبا 2 ارب روپے سے زائد ہے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس وقت پی سی بی کے پاس 15بلین ریزروز ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ مالی سال میں بارہ ارب روپے تھے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 5 اور پی ایس ایل 6میں اکائونٹنگ لاس 7 سو ملین روپے کا ہوا ہے۔