کامن ویلتھ گیمز کیلیے پاکستان کی 4 رکنی بیڈمنٹن ٹیم منتخب

92

لاہور(جسارت نیوز) کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کی 4 رکنی بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب کرلیاگیا۔پاکستان کے دو مرد اور 2 خواتین کھلاڑی ان گیمز میں ملک کی نمائندگی کریں گی، حتمی ٹیم کا چنا لاہور میں 2 روزہ ٹرائلز کے بعد کیاگیا۔ ترجمان بیڈمنٹن فیڈریشن کے مطابق ان ٹرائلز میں ملک کے ٹاپ8 لڑکوں اور 7 بہترین خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔