پی ایچ ایف کا ضلعی سطح پر انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چمپئن شپ کرانے کا فیصلہ

201

راولپنڈی(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج کے لئے ضلعی سطح پر چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کلب لیول پر ہاکی کے فروغ کے لئے ایونٹ کو کامیاب بنائیں، پی ایچ ایف کی طرف سے جاری تفصیلات میں تمام اضلاع کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔