فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ورلڈ ٹور کا آغاز،7جون کو پاکستان پہنچے گی

347

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ 2022کی ٹرافی 7جون کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی۔عالمی فٹبال گورننگ باڈی کے ترجمان کے مطابق فیفا ورلڈ کپ ٹرافی 7جون کو پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ٹرافی کی خصوصی تقریب رونمائی اسلام آباد میں ہوگی۔فیفا ورلڈ کپ 2022کی تشہیر کے لیے ٹرافی نے گزشتہ روز دبئی سے ورلڈ ٹور کا آغاز کیا تھا۔ ٹرافی کو ورلڈکپ میں شریک 32ممالک سمیت 51ممالک میں لے جایا جائے گا۔شائقین کو فیفا ورلڈ کپ 2022کا بے صبری سے انتظار ہے جو رواں برس 21نومبر سے 18دسمبر تک پہلی مرتبہ قطر میں ہوگا۔32ٹیموں کے ایونٹ میں اب تک 30 ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں۔ باقی دو ٹیموں کا فیصلہ آئندہ چند ماہ میں ہوجائے گا۔