ایکواڈور کی ٹیم کے سر پر فیفا ورلڈ کپ نہ کھیلنے کی تلوار لٹکنے لگی

490

میونخ(جسارت نیوز)فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ایکواڈور کی ٹیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ٹیم پر الزام ہے کہ اس نے ایک نااہل کھلاڑی کو میدان میں اتارا تھا۔فیفا نے ایکواڈور کی جانب سے قطر فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کامیاب کوالیفائنگ مہم کے دوران ایک نااہل کھلاڑی کو میدان میں اتارنے کے الزام کے بعد تادیبی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ چلی، جو اس سال کے آخر میں قطر میں شو پیس تک پہنچنے میں ناکام رہی، نے فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی میں شکایت درج کرائی جس میں الزام لگایا گیا کہ فل بیک بائرن کاسٹیلو ایکواڈور کا نہیں تھا اور وہ کولمبیا میں پیدا ہوا تھا۔چلی کی فٹ بال فیڈریشن نے الزام لگایا کہ فل بیک کاسٹیلو کی جانب سے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ کا استعمال کیا گیا اور انہوں نے اپنی عمر اور قومیت کے بارے میں جھوٹ بولا۔واضح رہے کہ 23 سالہ کاسٹیلو نے ایکواڈور کی جانب سے آٹھ کوالیفائرز میں کھیلا، جس میں چلی کے خلاف ایکواڈور کے دونوں میچ بھی شامل تھے۔