کیرون پولارڈ کی کرکٹ ابھی باقی ہے، ایان بشپ

277

ممبئی(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بالر اور مشہور کمنٹیٹر ایان بشپ نے کہا ہے کہ کیرون پولاڑڈ کی کرکٹ اب بھی باقی ہے۔کرکٹ کی مشہور و معروف ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ایان بشپ نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ میں ان کی کارکردگی مایوس کن ہے لیکن اگر وہ اپنے کھیل کو نئے انداز میں بہتر بنائیں تو مزید چند سال اور کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ایان بشپ نے پولارڈ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی کرکٹ کا ازسر نو جائزہ لیں اور پھر دوبارہ کرکٹ شروع کریں، پولارڈ ایسا کھلاڑی ہے جو خود کو ہر صورتحال میں ڈھال سکتا ہے۔ایان بشپ نے کہا کہ پولارڈ کے انڈین پریمئیر لیگ کے سابقہ ریکارڈ کو دیکھیں تو حیران کن خوشی محسوس ہو گی۔