او سی آر کی ایجاد سندھی زبان کی بڑی خدمت ہے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

242

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو اور وائس چانسلر شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی بھائی خان شرنے عبدالماجد بھرگڑی انسٹیٹیوٹ آف لینگویج انجینئرنگ قاسم آباد میں مائیکرو سافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے سندھی زبان کے پہلے ایمبل حمز علی او سی آر سافٹویئر کو اپلوڈ کردیا گیا ہے جو صرف کمپیوٹر کے لیے قابل استعمال ہے جسے. ambil. pk سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے کہا کہ او سی آر سافٹ ویئر کی ایجاد سندھی زبان کی بڑی خدمت ہے، انہوں نے ایمبل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں سندہی قوم کا محسن قرار دیا اور کہا کہ ہم کو آپ پر فخر ہے۔ ڈی سی نے کہا سندھ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایمبل کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ وائس چانسلر اللہ بخش سومرو یونیورسٹی بھائی خان شر نے کہا کہ یہ سافٹ ویئر سندھی زبان کے لیے انتہائی کار آمد ثابت ہوگا، میڈیا کو چاہیے کہ وہ اس سافٹ ویئر کی تشہیر کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ اس سافٹ ویئر سے حقیقی معنوں میں استفادہ کیا جا سکے۔ سیکرٹری لینگویج اتھارٹی شبنم گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سافٹ ویئر سندھی زبان کی ترقی کی طرف مزید ایک قدم ہے اور اس قسم کے کام ہی سندہی زبان کی بقا کا سبب بنیں گے۔